وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کیجانب سے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد معیشت میں بہتری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی ہے۔ سگریٹس، چاکلیٹ، جوسز، کارپیٹس، کاسمیٹکس اور ٹشو پیپرز کی درآمد پر پابندی ہٹانے کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے کتوں، بلیوں کی خوراک، مچھلی، فٹ ویئر، فروٹس اینڈ ڈرائی فروٹس، فرنیچر، آئس کریم، جیم اور جیلی کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ لیدر جیکٹس، شیمپو، سن گلاسز، کیچپ، ٹریولینگ بیگز، سوٹ کیسز، اسلحہ، پاستہ، موسیقی کے آلات اور فروزن گوشت کی درآمد پر پابندی ہٹائی گئی ہے۔ کابینہ نے دروازوں اور کھڑکیوں کے فریمز، ڈیکوریشن آرٹیکلز، کراکری اور کارن فلیکس کی درآمد پر بھی پابندی ہٹانے کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے