پیٹرولیم مصنوعات

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گرنے کے بعد پاکستان میں بھی یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے، یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی گئی ہے مگر مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کے سودے 1 فیصد کمی کے ساتھ 80.58 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 2 فیصد کمی کے ساتھ 75.54 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اگلے پندرہ دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان نگران وزیراعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے