رانا ثناءاللہ

سعودی عرب نے مشکل ترین حالات میں پاکستان کی دل کھول کر مدد کی ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ دل کھول کر مدد اور معاونت کی ہے، پاکستانی عوام سعودی عرب سے خاص محبت رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات کی ہے۔ جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سعودی حکومت اورخادمین حرمین شریفین کو حج پر بہترین انتظامات اور پاکستان سے حج زائرین کیلئے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ ہیں، پاکستان کے عوام خادمین حرمین شیریفین سے خاص عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ دل کھول کرمدد اور معاونت کی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے