وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ اجلاس، وزیر اعظم کو ملک میں ایمرجنسی لگانے کا مشورہ

اسلام آباد (پاک صحافت) کابینہ کے بیشتر اراکین نے وزیراعظم کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مشورہ دے دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس شروع ہوا تو اراکین نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیش آنے والی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران بیشتر کابینہ اراکین نے وزیراعظم کو ملک میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں 4 بجے تک کا وقفہ کردیا اور وزیراعظم کی پی ڈی ایم سے مشاورت کے بعد کابینہ اجلاس دوبارہ شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران راکین نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، وزیراعظم کوئی اقدامات کریں، اس پر وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے ملنا چاہتاہوں ان سے مشاورت  کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے