شہباز شریف

پی ٹی آئی نے ریاست پرحملہ کیا جو ناقابل برداشت ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ریاست پرحملہ کیا جو ناقابل برداشت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ورثے میں ملنے والے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جھوٹے کاغذ لہرا کر عوام کو تقسیم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 9مئی کو ہونے والے واقعات کی کابینہ اراکین کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان دعا کر رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے۔ اس موقع پر کابینہ اراکین نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ تحریک انصاف نے کس کے کہنے پر پُر تشدد کارروائیاں کیں، فوجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹوکا عدالتی قتل ہوا، محترمہ کی شہادت پر بھرپور احتجاج ہوا مگر کسی نے فوجی عمارتوں پرحملہ نہیں کیا، محترمہ بےنظیرکی شہادت کے بعد آصف زرداری نےپاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ شہباز شریف نے کہا کہ 16 دسمبر 1971 کےبعد 9 مئی 2023 پاکستان کےلیےالمناک دن تھا، عمران خان کے دورمیں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی، عمران نیازی کومالم جبہ میں کلین چٹ دی گئی، عمران نیازی فاشسٹ ڈکٹیٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے