انسٹاگرام

انسٹاگرام پر شاپنگ سے متعلق ایک اہم فیچر کا اعلان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فیس بک نے اپنی زیر ملکیت ایپ انسٹاگرام پر شاپنگ سے متعلق اہم فیچر کا اعلان کر دیا ہے۔  کمپنی کے مطابق فیس بک انسٹاگرام پر شاپنگ کے لیے ویژول سرچ (visual search) شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ کمپنی آگمینٹد اور  آرٹیفیشیل انٹیلی جنس پر سرمایہ کر رہی ہے جو مستقبل میں آن لائن شاپنگ کے لیے ہماری بنیاد ثابت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اس نئے ٹول کی مدد سے خریدار شاپنگ کے لیے نئی اشیاء تلاش کر سکیں گے جبکہ آگمینٹڈ رئیلٹی خریدار کو شاپنگ سے قبل ان اشیاء کا تصور فراہم کرنے میں مددگار  ثابت ہوگی۔ یاد رہے کہ انسٹاگرام پر شاپنگ کا آغاز  بصری تلاش (visual  discover) سے ہوتا ہے، صارف ایپ کے ذریعے اسکرول کرتا ہے اور کسی پراڈکٹ سے متاثر ہونے کے بعد تھمب اسٹوپنگ کو استعمال کرتا ہے۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے سال کے آخر تک ویژول سرچ فیچر کی آزمائش کرے گا، اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے صارفین پلیٹ فارم پر ایک پراڈکٹ سے ملتے جلتے دیگر  پراڈکٹس کا تجربہ بھی کرسکیں گے، مثال کے طور  پر کسی لباس کو فلورل پرنٹ میں دیکھنے کی خواہش رکھنے والے صارفین ایک بار ان اشیاء  کا کہنے کے بعد ناصرف اس لباس کا فلورل پرنٹس کاتجربہ بھی کرسکیں گے بلکہ ویژول سرچ کے دوران اپنے کیمرے سے تصویر بھی لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے