یوٹیلٹی اسٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی برقرار رہے گی، چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی ملے گی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی قیمت 109 روپے فی کلو ہوگی، بی آئی ایس پی صارفین کے لیے آٹے کا 10 کلوکا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا اور گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ پیکیج کے تحت بی آئی ایس پی صارفین کو دالوں اور چاول پر فی کلو 25 روپے سبسڈی ملے گی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج جون 2024 تک جاری رکھنے کا پلان ہے، آئندہ مالی سال کیلئے وزیراعظم پیکج جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ تقریبا 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے