دفعہ 144

وفاقی دارالحکومت میں مزید دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مزید دو ماہ کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی ریلی، جلسے جلوس یا احتجاج پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 یا اس سے زائد افراد ریلی یا جلسے کیلئے ریڈ زون میں بھی جمع نہ ہوں۔

ذرائع کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 23 جنوری 2023 تک کیلئے کیا گیا ہے، اسلام آباد میں پہلے سے نافذ دفعہ 144 کی پابندی گزشتہ شام ختم ہوئی تھی۔ جس کے بعد اب مزید دو ماہ کے لئے دفعہ 144 دوبارہ نافذ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے