مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ نے کورونا کیسز کے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہری کورونا ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھتے جس کی وجہ سے کیسز میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام جب تک خود احتیاط نہیں کریں گے کورونا پر کنٹرول مشکل ہے، جب تک اس کا علاج نہیں آتا ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے کورونا کے ساتھ رہنا سیکھ لیا تو انفیکشن نہیں ہوگا، لوگ شوق سے ہاتھ ملاتے ہیں، ماسک نہیں پہنتے، سینیٹائزر کا استعمال نہیں کرتے اور سماجی دوری اختیار نہیں کرتے۔ انہوں نے عوام خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال میں کیسز مزید بڑھیں گے اور کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے