شرجیل میمن

خیبرپختونخوا کے عوام کے پیسوں سے اداروں کیخلاف ٹرینڈز چلائے جارہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سند شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے پیسوں سے اداروں کیخلاف ٹرینڈز چلائے جارہے ہیں۔ فواد چوہدری کو کوئی بھی جماعت قبول کرنے کو تیار نہیں اس لئے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ اگر دیگر جماعتیں گرین سگنل دیں تو فواد چوہدری کل عمران خان کیخلاف بولنا شروع کردینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہاؤس میں کوئی خرید و فرخت نہیں ہوئی تھی ، اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت جائے ، رونا دھونا بند کرے۔ فواد چوہدری ہمیشہ مخالفوں پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں ، بی آر ٹی پشاور اور بلین ٹری سونامی کا پیسہ انتخابی مہم پر خرچ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ فواد چوہدری مختلف جماعتوں سے رابطے میں ہیں جبکہ یہ ہر دور میں اپنی جماعت بھی تبدیل کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پی پی ترجمان شازیہ مری نے بھی فواد چوہدری کو کھری کھری سنائی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے