عطا تارڑ

لوٹ کر کھا گئے پاکستان، بشری، گوگی اور کپتان۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ لوٹ کر کھا گئے پاکستان، بشریٰ، گوگی اور کپتان، ان تین افراد نے جتنی کرپشن کی ہے وہ پاکستان کے ستر سالہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرح گوگی نے 10 ایکڑ کا انڈسٹریل پلاٹ جو کہ 60 کروڑ روپے مالیت کا تھا وہ پلاٹ 8 کروڑ 30 لاکھ روپے میں اپنے نام کروایا، احسن جمیل نے جعلی بینک گارنٹی لے کر پلاٹ اپنے نام منتقل کروایا جبکہ بشریٰ بی بی بنی گالہ میں بیٹھ کر ڈیل کرتی تھی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے چور ہیں، عمران خان کی کرپشن پر تو نیٹ فلیکس میں سیریز بنے گی کیوںکہ فرح گوگی، بشری بی بی اور جمیل گجر کی ٹرائیکا کے سربراہ عمران خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے عمران خان، فرح گوگی اور اس کے خاوند کو واپس لائیں، ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جارہے ہیں، آپ کا کوئی ڈاکا 50 کروڑ سے کم کا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے