عظمی بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری عثمان بزدار پر برس پڑیں

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر برس پڑیں، عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بزدارحکومت  نے ابھی تک پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ مکمل نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور کی ہر گلی محلے میں سیوریج کا پانی جمع ہے، بزدارحکومت نے لاہور میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ مکمل نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ لاہور کےحصے کا بجٹ میانوالی اور تونسہ میں لگایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ عظمیٰ بخاری نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف پر نیب ہر ماہ نیا کیس بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے