مصدق ملک

حکومت کو معیشت برباد کرکے بہتری کی بات کرتے شرم آنی چاہیے، مصدق ملک

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جھوٹ بولنے سے 14 ہزار ارب روپے کا بڑھا ہوا قرضہ ختم نہیں ہوگا۔ مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو معیشت برباد کرکے اب بہتری کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان اور چھوٹے بڑے ترجمان معیشت کی بہتری پر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ عمران خان کا ہر نیا ترجمان عہدہ ملنے پر جھوٹ میں آپے سے باہر ہوجاتا ہے، ہر معاشی اشاریہ حکومتی جھوٹ کو دکھارہا ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ فرخ حبیب صاحب آٹا چینی چور معاشی بہتری نہیں لاسکتے، وزیر مملکت 2018 کے معاشی اشاریے قوم کو بتائیں۔

واضح رہے کہ وزیر مملکت  برائے اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ادھار اور مانگے تانگے کا قرض لے کر پچھلی حکومتیں ترقی دکھا رہی تھیں، کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت اوپر گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ایکسپورٹس پچھلے 5 سال میں نیچے آرہی تھی، کسی بھی شعبے میں گروتھ نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے