وزیراعلی سندھ

وفاقی حکومت کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جو ممکن نہ ہو۔ وزیراعلی سندھ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو کبھی کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہئے کہ جس پر عمل ممکن نہ ہو۔ چھوٹے فائدے کے لئے بڑا نقصان عقلمندی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے موجودہ صورت حال میں صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔ وفاقی حکومت کو چاہیئے کہ وہ صوبوں کو اعتماد میں لے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد ہی مسئلے کا بہتر حل نکل سکتا ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں اگر کوئی اپنی مرضی سے دکان، ٹرانسپورٹ بند کرے تو اسے اجازت ہے، ہم پرامن طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرانے والوں کو نہیں روکیں گے البتہ امن و امان کی صورت حال پیدا ہوئی تو حفاظتی اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے