سراج الحق

تحریک لبیک کیلئے حکومت کی نیت شروع سے ٹھیک نہیں تھی۔ سراج الحق

اسلام آباد (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے لئے حکومت کی نیت شروع سے ٹھیک نہیں تھی جس کی وجہ سے یہ ساری صورت حال پیش آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ایل پی اور احتجاجی مظاہرے کرنے والے شہریوں کے متعلق حکومت کی نیت شروع سے ہی ٹھیک نہیں تھی جس کی وجہ سے احتجاج کو اس نہج تک پہنچایا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں ملک بھر میں رونما ہونے والے تمام واقعات کا جائزہ لینے کے لئے عدالتی کمیشن بنایا جائے۔ تمام سیاسی و مذہبی قیادت کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں لیا جائے تاکہ ملک میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے