راجہ پرویز اشرف

حکومت کو آسانی سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت کو اتنی جلدی اور آسانی سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ بلکہ حکومت کو ہر ایک نالائقی کا جواب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم پرویز اشرف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسی نہ کسی بہانے اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے کی کوشش کررہی ہے لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ عوامی حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

رہنما پی پی پی پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ آج وزیراعظم کو ایوان میں ہونا چاہئے تھا لیکن وہ جان بوجھ کر حاضر نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بغیر کسی سے پوچھے معاہدہ کیا جس کو ایوان میں بھی نہیں لایا گیا جبکہ آج قرارداد ایوان میں لائی گئی ہے۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حکومت معاہدے کو بھی ایوان میں لاتی تاکہ اس پر بات ہوتی اور قوم کو اعتماد میں لیا جاتا۔ تاکہ آج یہ دن ہمیں دیکھنا نہ پڑتے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے