آصف زرداری

یاسین ملک مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے جدوجہد کے ہیرو ہیں، آصف علی زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یاسین ملک مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے جدوجہد کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا جہاں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے بھارتی عدالت کی طرف سے یاسین ملک کو سزا سنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قید اور تشدد آزادی پسند یاسین ملک کے عزم کو ختم نہیں کر سکتا۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی رائے شماری کے مطالبہ کی حمایت کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک پر عائد کردہ بے بنیاد و من گھڑت الزامات پر بھارتی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ مجموعی طور پر یاسین ملک کو دو مرتبہ عمر قید اور پانچ مرتبہ 10/10سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں اور ان پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے