شہباز شریف

غلط سیاست کی وجہ سے ملک میں بہت سے فلاحی کام التوا کا شکار رہے، وزیر اعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غلط سیاست کی وجہ سے ملک میں بہت سے فلاحی کام التوا کا شکار رہے جبکہ 2008میں ہماری حکومت آئی اور پرویز الہٰی کے اقدام  کو پورے ملک میں پہنچایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ذاتی معاملات کو پس پشت ڈالنے کے لئے بڑا دل چاہئے، ہمیں ذاتی پسند یا نا پسند سے اوپر ہونا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال  کا افتتاح کر دیا ہے۔ اسپتال  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم  شہبازشریف نے کہا کہ سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کرے گا، یہ اسپتال جن مخیر حضرات نے بنایا وہ چمکتے ستارے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں عالمی معیار کی جدید مشینری ہے، اسپتال کی تعمیر میں معاونت کرنے والوں نے دنیا و آخرت میں بھلائی کمائی ہے۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ جن لوگوں کے پاس وسائل نہیں ان کا مفت علاج ہوگا جبکہ آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے مریض مستفید ہو سکیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسپتال کی تعمیر انسانیت کی بڑی خدمت ہے، مستحق افراد کو علاج کی سہولت فراہم کرنا اہم کاوش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے