احسن اقبال

2018ء میں ترقیاتی بجٹ 1 ہزار ارب روپے تھا اور اب ساڑھے 500 ارب رہ گیا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2018ء میں پاکستان کا ترقیاتی بجٹ 1 ہزار ارب روپے تھا، اب جب ہم آئے ہیں تو ترقیاتی بجٹ ساڑھے 500 ارب رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابقہ دور میں ترقیاتی منصوبے بری طرح متاثر ہوئے، ہماری ترجیحات ایسے منصوبوں کی تکمیل ہے جو 70 فیصد مکمل ہوچکے ہیں۔ آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے ہوگا، جس میں 950 ارب پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے ہوں گے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) گروتھ کا ہدف 5 اعشاریہ 3 فیصد ہے جبکہ زراعت کی ترقی کا ہدف 3 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔ خدمات کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 6 اعشاریہ 3 فیصد جبکہ مینوفیکچرنگ کے شعبے کا ہدف 4 اعشاریہ 3 فیصد رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال برآمدات کا ہدف 30 ارب ڈالر ہے، افراط زر کی شرح 29 اعشاریہ 2 فیصد سے 21 فیصد پر لانے کا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے