خورشید شاہ

سب سے زیادہ کرپشن پی ٹی آئی میں ہے اور اس کے ثبوت بھی ہیں، خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا  ہے۔  جبکہ ملک میں پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی بڑھنے سے غریب عوام پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص پالیسی کے باعث مہنگائی زیادہ ہے، غريب پریشان ہیں، جبکہ ہماری حکومت نے لوگوں کو ریلیف دیا۔  پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے وعدوں پر کچھ نہیں ہونا، لوگوں کو سوچنا ہوگا، پنجاب والےخاص طور پر نوجوان سوچیں ملک میں کیا ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہاکہ حکومت کی پالیسیاں بہتر ہوتیں تو خدا کی قسم میں ویلکم کرتا، بدقسمتی سے یہ لوگ  صرف اقتدار کی جنگ  لڑ رہے ہیں،  خورشید شاہ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ سب سے زیادہ کرپشن پی ٹی آئی میں ہے اور اس کے ثبوت بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے