ماہرہ خان

ماہرہ خان اپنے بلاک بسٹر ڈرامے ’ہمسفر‘ جیسے ہی ایک اسکرپٹ میں کام کرنے کی خواہشمند

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نےاپنے بلاک بسٹر ڈرامے ’ہمسفر‘ جیسے ہی ایک اسکرپٹ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔  خیا ل رہے کہ ماہرہ خان اور فواد خان کے ڈرامے ’ہمسفر’ کے 10 سال مکمل ہونے پر ماہرہ نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔

تفصیلات کے مطابق  اس دوران ماہرہ خان نے ’ہمسفر‘ لکھنے والی فرحت اشتیاق کیلئے خصوصی پیغام میں کہا کہ آپ نے ’خرد‘ کے کردار کو بہت خوبصورتی سے لکھا تھا ، اب ایک اور رومانس ہو جائے؟ دوسری جانب ماہرہ کے ٹوئٹ کے جواب میں فرحت اشتیاق نے کہا کہ ’ہوجائے ماہرہ، میری پیاری خرد۔‘

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ 10 سال قبل 2011 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔ یہ ڈرامہ فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی تھا جبکہ اِس ڈرامے کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ تھے اور اِس ڈرامے کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے گِرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے