حلم عادل شیخ

سندھ اسمبلی کے باہر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل کے خلاف شدید احتجاج

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف اسمبلی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا،  ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ  نے میر شبیر بجارانی پر لگائے الزامات پر معافی نہیں مانگی تو سخت احتجاج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ اسمبلی کے باہر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ شبیر بجارانی پر الزام لگانے والا حلیم عادل خود لینڈ گریبر ہے۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے حلیم عادل شیخ کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کئی گئی۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے مطابق حلیم عادل نے شبیر بجارانی پر ڈاکوؤں کی سرپرستی کا جھوٹا الزام لگایا ہے،  میر شبیر بجارانی 40 قبیلوں کے سردار ہیں وہ کبھی چور کےدوست نہیں رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ فوری طور پر معافی مانگے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے