رانا ثناءاللہ

وزیر داخلہ کیجانب سے پرویز الہی کو گرفتار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پرویز الہی کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پرویز الہی کی مبینہ آڈیوز کو ملک کی اعلی عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ پرویز الہی کی آڈیو کا فرانزک کرکے گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ آڈیو میں پرویز الہی محمد خاں بھٹی کا کیس مخصوص جج کے پاس لگوانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان اور ان کے حواریوں نے نظام عدل کو مذاق بنا دیا ہے، ان کے خلاف سخت کارروائی ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی شوکت ترین کی جو آڈیوز لیک ہوئی تھیں اس میں وہ ملک کو ڈیفالٹ کرانے کی کوشش کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے