یار محمد رند

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کا پی ٹی آئی چھوڑنے پر غور

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیر تعلیم بلوچستان و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے صوبائی وزیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ دیا کہ وہ اپنے سیاسی دوستوں اور حلقے کے عوام سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے وزارت چھوڑنے کا اعلان اسمبلی کے اجلاس میں نئے بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔  یاد رہے کہ یار محمد رند، جام کمال خان علیانی کی قیادت میں کابینہ سے استعفیٰ دینے والے دوسرے وزیر ہیں۔

واضح رہے کہ سردار یار محمد رند نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘میں استعفیٰ دیتا ہوں کیونکہ اس کابینہ کی میرے لیے کوئی اہمیت نہیں ہے، میرا ضمیر مجھے اجازت نہیں دے رہا کہ میں مزید جام کمال کی زیر قیادت کابینہ کا حصہ رہوں’۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے وزیر اعلیٰ سے اختلافات کے باعث کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے