وزیر داخلہ نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی کامیابی کا دعویٰ کر دیا

وزیر داخلہ نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی کامیابی کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ وہ سینیٹ انتخاب میں حفیظ شیخ کی کامیابی کے لیے 120 فیصد پرامید ہیں حفیظ شیخ ہمارا  امیدوار ہے لہذا وہ ضرور جیتے گا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ناراض پارلیمنٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ سب راضی ہیں، الیکشن نزدیک ہوتے ہیں تو ایسا ہوتا ہے کہ لوگوں کے مسائل زندہ ہوجاتے ہیں لیکن اس سے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کا دن ہے اب ہمیں الیکشن اصلاحات کی طرف جانا چاہیے اور جو جمہوریت کی توانائی کے لیے الیکشن عمل میں رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے، پنجاب میں تو ہم نے الیکشن پر بڑی آسانی سے ٹوکرا رکھ دیا جبکہ باقی جگہ الیکشن ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات: نتائج سے قبل ہی گیلانی کا جیت کا دعویٰ

بات کوآگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ’مدر آف دی الیکشن‘ ہورہے ہیں اور عمران خان کا امیدوار شیخ حفیظ جیتنے جارہا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بلند حوصلے ہیں اور 5 بجے ہم جیتے گے اور کل سے پی ڈی ایم کی سیاست کمزور پڑے گی، ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن اتحاد سے درخواست کی کہ 26 تاریخ کے اپنے لانگ مارچ کو آگے لے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ایک گرینڈ مارچ ہونے جارہا ہے، 23 تاریخ کو یہ مارچ ہے اور 24 کو ان کا آرام کا دن ہوتا ہے جبکہ 25 اور 26 کو انہوں نے واپس جانا ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اب ہمیں سکون بھی چاہیے، جمہوریت کی توانائی اور طاقت کے لیے سوچنا چاہیے اور حفیظ شیخ کی جیت جمہوریت کی طاقت اور بڑائی ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا کھیل 30 سال سے کھیلا جارہا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ کھیل کل سے نہیں ہورہا 30 سال سے کھیلا جارہا ہے، فون کیمرے آنے کی وجہ سے پورا پاکستان یہ ویڈیو دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’گھناؤنا کھیل ہی ان کی سیاست ہے، حرام کا پیسا کماؤ اس سے نشستیں خریدوں اور اس کے بعد طاقت میں آکر مزید حرام کا پیسا کماؤ، یہ سیاست کا وقت ختم ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے