فلسطین

وفاقی دارالحکومت میں 29 اکتوبر کو فلسطین ملین مارچ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی القدس کمیٹی نے غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف 29 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فلسطین ملین مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی القدس کمیٹی کے چیئرمین راجہ ظفر الحق، کمیٹی اراکین جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ، امین شہیدی، عبد الشکور، طاہر تنولی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسلم ممالک اسرائیل پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کریں، اسرائیلی سفیروں کو مسلم ممالک سے نکالا جائے۔

قومی القدس کمیٹی کے رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اور مشرق وسطی میں جاری بد امنی کا حقیقی حل آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔ مظلوم معصوم فلسطینی بچے پکار رہے ہیں کہ عرب ممالک، چالیس مسلم ممالک کی افواج کہاں ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ عالمی فلسطین فنڈ قائم کیا جائے، پاکستان بھی سرکاری سطح پر فلسطینی فنڈ قائم کرے۔ بنیادی ضروریات کی ترسیل کے لیے 20 امدادی اداروں سے رابطے ہوگئے ہیں فوری طور پر غزہ کے لیے راستے کھولے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، وزیر داخلہ

سکھر (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بےامنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے