یمنی فوج کا سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے میزائل حملہ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

یمنی فوج کا سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے میزائل حملہ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

صنعا (پاک صحافت) یمنی فوج نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں پیر اور منگل کی درمیانی شب یمنی فوج کی جانب سے داغا گیا میزائل گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

 یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ایئر پورٹ ابہا پر ڈرون طیارے سے میزائل حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے قاصف 2 کے ذریعہ سعودی عرب کے ابہا ايئر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے، یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی ڈرون طیارے نے اپنے  ہدف کو دقیق نشانہ بنایا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ یہ حملہ سعودی عرب کی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے جواب میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج کی جانب سے گزشتہ ہفتوں سے سعودی عرب کی جانب میزائل اور ڈرون داغے جانے کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آرہے ہیں جن کی وجہ سے سعودی عرب میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

ایک روز قبل ہی سعودی عرب کے دہشت گرد عسکری اتحاد نے حوثیوں کے میزائل اور ڈرون فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم یہہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے