وزیر خزانہ کی امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداران سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداران سے ملاقات کی ہے۔اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری الزبتھ ہورسٹ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی حکام کو پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کی بنیاد کو وسیع، توانائی کے شعبے کو ہموار کرنا اور نج کاری ترجیح ہے۔ ملاقات میں متبادل توانائی، زراعت، آب و ہوا اور ٹیک انڈسٹری کے معاملات پر گفتگو بھی ہوئی۔

وزیرِ خزانہ نے پاک امریکا اقتصادی شراکت داری کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن اور ایگزم بینک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے