سعودیہ کا کامیاب دورہ کر کے آئے ہیں، 14 کو واشنگٹن جارہے ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ابھی ہم سعودی عرب کا کامیاب دورہ کر کے آئے ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 14 تاریخ کو ہم واشنگٹن جارہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کے خدوخال طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کی مشاورت سے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے نئے سعودی سرمایہ کاری پیکج کا پہلا مرحلہ جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کے لیے پاک بھارت بات جبکہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر جاری کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی مالیاتی فنڈز نے پاکستان کیلئے قرضہ پروگرام کی 1.1 ارب ڈالر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے