شاہد خاقان عباسی

آج پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت اقتدار میں ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے جس کو اس وقت پاکستانی قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی نا اہلی کی وجہ سے ملک میں ایل این جی کی سپلائی چھ دن بند رکھی گئی جس کے باعث ملک میں بجلی اور گیس کا نظام غیر فعال ہوگیا۔

رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نیب کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کررہی ہے، نیب کے ذریعے کرپٹ وزرا کو بچایا جارہا ہے۔ جب تک نیب موجود ہے ملک ترقی نہیں کرسکتا، نیب چلالیں یا ملک کو چلالیں، نیب کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پاس ہوتے ہی بجلی مہنگی ہو گئی ہے، آگے آگے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، یہ حکومت مکمل نا کام ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے