بی آر ٹی

بی آر ٹی پشاور کی آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پشاور (پاک صحافت) بی آر ٹی بس سروس پشاور کی آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بی آر ٹی منصوبے سے متعلق آڈٹ رپورٹ برائے سال 23-2022 جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرانس پشاور میں 13 ارب روپے کے اخراجات منظوری کے بغیر کیے گئے جبکہ تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں 7 کروڑ 70 لاکھ روپے کی غیرضروری ادائیگیاں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق قرض پر بنے منصوبے میں خیبرپختونخوا حکومت بھاری سبسڈی دے رہی ہے، رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی منصوبے میں بلاجواز اخراجات کیے گئے، کمپنی کے پاس کرائے اور دیگر ذرائع سے حاصل آمدن کی تفصیلات نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرانس پشاور نے منظوری کے بغیر کمپنیوں کو 13 ارب روپے کی غیرقانونی ادائیگیاں کیں، محکمہ قانون سےمنظوری نہ لینے پر فائدہ ٹھیکے داروں کو ہو رہا ہے۔

ٹرانس پشاور سے خریداری اور دیگر ریکارڈ مانگا گیا جو فراہم نہیں کیا گیا، رپورٹ کے مطابق کرایہ نہ بڑھانے کے باعث سبسڈی کی مد میں حکومتی خرانےکو 3 ارب روپےکا نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے