یوسف رضا گیلانی

یوسف رضاگیلانی نے شاہ محود قریشی کی تقریر کو سینیٹ کی توہین قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تقریر کو سینیٹ کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ میں  ہماری اکثریت تھی اگر ہم چاہتے تو وزیر خارجہ کی تقریر نہ ہوتی، اگر ہم اٹھ کر چلے جاتے تو کس کو سناتے، یہ ہماری مہربانی ہے کہ ہم نے انہیں بولنے دیا۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے وزیر خارجہ شاہ محمود کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی تقریر سینٹ کی توہین ہے، یہ وزیر خارجہ کے معیار کی تقریر نہیں تھی۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ  شاہ محمود قریشی کو ایوان کے اندر جواب دونگا، جب میں اسپیکر تھا یہ میرا پارلیمانی سیکرٹری تھا، محترمہ نے مجھے کہا تھا کہ اسے کچھ سکھاؤ، یہ آج مجھے قواعد سکھانے آیا تھا۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملتان میں اگر شاہ محمود کو بچوں نے تنگ کیا ہے تو ان سے پوچھوں گا، استعفیٰ منظور کرنا نہ کرنا پارٹی کا صوابدیدی اختیار ہے، اگر ہم چاہتے تو شاہ محمود صرف اپنی جماعت کو تقریر سناتے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے