وزیر خزانہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، آئی ایم ایف قرض پروگرام پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی تکمیل پر امریکی حمایت کا تذکرہ بھی ہوا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں معاشی اصلاحات سے متعلق اہداف کیلئے امریکی تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ پاکستان میں ٹیکسوں کے انتظام اور سرمایہ کاری کے ماحول پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے