آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان اٹلی کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ موجود دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مزید تعلقات مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال، تربیت و انسداد دہشت گردی ڈومین میں فوجی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اطالوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے خطے کے استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان کثیر النوعیت تعلقات بالخصوص مضبوط دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے