علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

(پاک صحافت) وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے جاری کیے۔

علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں جاری ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے 2 اپریل کو علی امین گنڈاپور کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ علاوہ ازیں مراد سعید، شیریں مزاری، شہباز گل اور شبلی فراز کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

کرنل (ر) شبیر اعوان، مسرت جمشید چیمہ اور سعد جمیل عباسی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماوں کو ملزمان عمر تنویر بٹ، صداقت عباسی اور واثق قیوم کے بیانات پر نامزد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے