اسحاق ڈار

نوازشریف کی اسحاق ڈار کو معاشی بحالی کیلئے جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت

لندن (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسحاق ڈار کو معاشی بحالی کیلئے جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا منترہ ختم ہوگیا ہے، ہم نے 2017ء میں اقتدار چھوڑا تو دنیا پاکستان کی تعریف کررہی تھی، جو تباہی کی گئی یہ ایک سال میں ٹھیک نہیں ہوسکتی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کرنی ہے، 2017ء میں بھی پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کرنا چاہتے ہیں، نگران حکومت تمام پالیسیز کو لیکر چلے تو ملک بہتر ہوگا۔ ہوا میں نہیں کہتا تھا کہ ڈالر کی قیمت 200 روپے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرنسی کے کیساتھ اسپیکولیٹرز کھیل کھیل رہے ہیں، میں نے ان اسپیکولیٹرز کا کھیل 1999ء اور 2014ء میں بھی دیکھا ہوا ہے، انہیں نکیل ڈالنا حکومت اور اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے