اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ اوورسیز پاکستانی اب اسلام آباد کے اہم علاقوں میں رہائشی و کمرشل پلاٹس خرید سکیں گے اور پاکستان سے باہر تیار ہونے والی ہائبرڈ اور الیکڑک گاڑیوں کی بھی اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار آئندہ ہفتے پیش کیے جانے والے بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد کے قیمتی سیکٹرز میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی اسکیم متعارف کرانے جارہے ہیں۔ یہ اسکیم صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے رکھی گئی ہے جس کی قیمت ڈالروں میں ادا کی جاسکے گی اس سے نہ صرف پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دارالحکومت کے اہم علاقوں میں رہائشی و کاروباری پلاٹس بھی میسر آسکے گی۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے ملک کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض نہ ملنے کی صورت میں پلان بی پر عملدر آمد شروع کردیا ہے اور ایسے کئی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں جس سے پاکستان کو براہ راست زرمبادلہ حاصل ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے حکومت کو بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی مراعات اور منصوبے شامل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے