جہانگیر ترین گروپ

مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کیلئے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجلاس

لاہور (پاک صحافت) لاہور میں جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے اجلاس میں سیاسی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جہانگیر ترین، عون چوہدری، سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سمیت دیگر شرکاء اجلاس میں پہنچ گئے۔

تٖفصیلات کے مطابق ملک نعمان لنگڑیال، مہر نواز بھروانہ، ملک غلام رسول سنگھا، لالہ طاہر رندھاوا، سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ اور فیصل جبوانہ بھی اجلاس میں پہنچ گئے۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت ہو گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے ملاقات میں مل کر آگے بڑھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشاورت جاری ہے، کوئی گروپ نہیں ہو گا، سب مل کر آگے بڑھیں گے۔ سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صورتِ حال تشویشناک ہے، ملکی مفاد میں جو چیزیں ہوں گی انہیں آگے لے کر چلیں گے، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے