شرجیل میمن

اب عمران خان کو کوئی نہیں بچا سکتا، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ  کل ملک کی تاریخ میں نہایت ہی اہم دن تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو پھر انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اعتراف جرم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی بھی نہیں بچاسکتا۔

تٖفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیشہ مرضی کے سوالوں کے جوابات دیئے لیکن کل اس طرح نہیں ہوا، ان سےسوال کیا گیا آپ کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالا گیا اور اب آپ مذاکرات چاہتے ہیں آپ کی پوزیشن کیا ہے؟  انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ اس وقت ملک میں مارشل لاء لگ چکا ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کی انتظامیہ سے کہا گیا انٹرویو نہ چلائے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر شرجیل میمن نے یہ بھی کہاکہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ ٹرانسپورٹ کے مسائل جلد حل ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ کے منصوبے سندھ بھر میں شروع کر رہے ہیں، اب جو بسیں منگوا رہے ہیں یہ سندھ بھر میں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے