دنیا بھر میں معروف سرچ انجن گوگل، جی میل اور یوٹیوب کی سروس ڈاؤن، صارفین پریشان

کراچی (پاک صحافت) دنیا بھر میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل، جی میل اور یوٹیوب کی سروس ڈاون  ہو گئی،  جس کی وجہ سے لاکھوں  صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خیال رہے کہ سب سے زیادہ یورپ کے صارفین کا اس مشکل کا سامنا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کی صبح سے دنیا بھر اور خاص کر یورپ میں گوگل، گوگل میٹ، جی میل اور یوٹیوب ڈاون ہوا جس کے بعد سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے شکایات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی گوگل کی سروسز سست روی کا شکار رہی۔برطانوی ڈاون ڈیٹیکٹر کے مطابق چند گھنٹوں میں ایک ہزار سے زائد صارفین نے گوگل ڈاون ہونے کی شکایت کی ہے جبکہ یوٹیوب کی سروس متاثر ہونے کی شکایت 400 سے زائد افراد نے کی۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے