امتیاز شیخ

وقت گزرنے کے ساتھ عمران خان کا جھوٹ، سازشی بیانیہ اور کرپشن بے نقاب ہو رہی ہے، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ عمران خان کا جھوٹ، سازشی بیانیہ اور کرپشن بے نقاب ہو رہی ہے۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اندرونی انتشار کا شکار ہو کر اپنے انجام کے نزدیک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مقررہ وقت پر عام انتخابات ہونے پر پی ٹی آئی کو اپنی شکست صاف نظر آ رہی ہے، پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑنے کا بیانیہ بھی لانگ مارچ اور دھرنے کی طرح ٹھس ہو چکا ہے۔ اسمبلیاں آئین کے تحت اپنی مدت پوری کریں گی۔

واضح رہے کہ امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کبھی بھی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ نہیں کریں گے، آئین و قانون کے تحت اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری اور دیگر افراد پی ٹی آئی کی ڈوبتی کشتی بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے