کورونا ویکسین

انتظار کی گھڑیاں ختم، کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچ جائے گی

اسلام آباد (پاک صحافت) بالآخر انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، سرکاری حکام کے مطابق کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کے روز پاکستان پہنچ جائے گی۔ زرائع کے مطابق چینی وزارت خارجہ اور چینی سفارت خانے نے پی آئی اے کو کورونا ویکسین لے جانے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ کورونا ویکسین لانے کے لئے جمعے کے روز اسلام آباد ایئرپورٹ سے چین کے دارالحکومت بیجنگ کی طرف روانہ ہوگا۔ جہاں سے ہفتے کےروز کورونا کی پانچ لاکھ ویکسین لے کر اسلام آباد روانہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف بنائی گئی چینی ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے چینی سفارت خانے، وزارت خارجہ اورہیلتھ سروسز نے بھی پی آئی اے کوگرین سگنل دے دیا ہے۔ حکام کے مطابق پی آئی اے نے کورونا ویکسین لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کی ہیں، پی آئی اے انتظامیہ نے کورونا ویکسین کیلئے بوئنگ 777 کی دستیابی سے باضابطہ طورپرآگاہ کردیا ہے، پی آئی اے کا طیارہ جمعہ کوبیجنگ کے لیے روانہ ہوگا۔ یاد رہے کہ خصوصی طیارہ پرچین کی جانب سے عطیہ کی گئی 5 لاکھ ویکسین وائلزپاکستان لائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس کے دوران چینی وزیر خارجہ  نے 31 جنوری تک  پاکستان کو کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراک فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔  جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ چین ویکسین کے بدلے پاکستان سے کچھ نہیں لے رہا ہے، یہ خیر سگالی اور دوستی کا ہاتھ جو چین نے ہماری طرف بڑھایا ہے اس کیلئے میں ان کا شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے