بلاول بھٹو

وزیر خارجہ کا او آئی سی جنرل سیکرٹری سے رابطہ، اسلاموفوبیا کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ  اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردرای اوراو آئی سے جنرل سیکٹریٹری  کے درمیان رابطہ ہو ا ہے، جس کے دروان وزیر خارجہ کی جانب سے او آئی سی جنرل سیکرٹری سے اسلاموفوبیا اور مسلمانوں سے جبر کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کی ضرورت  بات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر خارجہ  بلاول بھٹو نے کہا کہ او آئی سی کے جنرل سیکرٹری حسین ابراہیم طحہ سے بی جے پی ارکان کے حضرت محمد ﷺ سے متعلق مکمل ناقابل قبول اور قابل مذمت کلمات سے متعلق بات ہوئی۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بلاو ل بھٹو زردرای نے مزید کہا  کہ او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کو ہندوستان میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور مسلمانوں پر جبر کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی جنرل سیکرٹری سے اسلاموفوبیا اور مسلمانوں سے جبر کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے