اسماعیل راہو

سندھ میں زرعی اراضی پر بننے والی رہائشی اسکیموں کو روکنا ہوگا۔ اسماعیل راہو

کراچی (پاک صحافت) اسماعیل راہو کا کہنا ہے سندھ کی زرعی اراضی کو ختم کرکے مسلسل ہاوسنگ سوسائٹیز بنائی جارہی ہیں جس کا ماحول پر اثر پڑ رہا ہے ہمیں جلد از جلد اس کو روکنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے زرعی اراضی تیزی سے ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی اراضی پر رھائشی اسکیمز بنانے والوں کو روکا نہ گیا تو چند سال بعد ملک میں غذائی کمی اور ماحولیاتی آلودگی میں اضا فہ ناگزیر ہوجائے گا۔

وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو کا مزید کہنا ہے کہ زرعی اراضی ختم کرکے اس پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانا زرعی معیشت اور ماحول کے لئے خطرناک ہے۔ وسیع پیمانے پر زرعی اراضی ختم کرکے رہائشی اسکیمیز بنانے سے کپاس، گندم اور چاول جیسی اہم فصلوں کی قلت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی، ہیٹ ویو اور موسمی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے اہم فصلوِں کی پیداوار پر شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے