رانا ثناء اللہ

کسی رکن کے گھر پر پتھراؤ کروایا تو آپ کے گھرمحفوظ نہیں رہیں گے، رانا ثناء اللہ نے حکومت کو خبردار کر دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی حکومت کوخبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی رکن کے گھر پر پتھراؤ کروایا تو آپ کے گھرمحفوظ نہیں رہیں گے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہجب تک کوئی ممبر اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرسکتا اس کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےقومی اسمبلی کے اسپیکر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  اس وقت  اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کی ٹائیگر فورس کے رکن بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  منحرف ارکان کے لیے آرڈیننس کی باتیں آئین پڑھے بغیر کی جارہی ہیں، جب تک ممبر ووٹ استعمال نہیں کرتا تب تک کارروائی نہیں ہوسکتی، یہ آئین و قانون کی دھجیاں بکھیرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ رانا  ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ  آج شیخ رشید کہہ رہے تھے واپس آجائیں کچھ نہیں کہا جائے گا، کسی رکن کو پیسے دینے کے شواہد ہیں تو سامنےلائے جائیں، حکومت نے عام آدمی کا جینا مشکل کردیا ہے، منحرف ارکان کے گھروں کے باہر مظاہرے کرائے جارہے ہیں۔ 20 سے زائد لوگ کہہ رہے ہیں کہ آئندہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے