ناصر حسین شاہ

سیاست کی آڑ میں ملکی سلامتی داو پر لگانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاست کی آڑ میں ملکی سلامتی کو داو پر لگا رہا ہے جس کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کے سیاست کرنے پر کوئی اعتراض نہیں مگر اس سیاست کی آڑ میں آپ جب ملکی سلامتی کو داؤ پر لگائیں گے تو ہم سب سے بڑی رکاوٹ بنیں گے۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ہماری سیاست بعد کی بات پہلے ریاست کا تحفظ جناح کو فرنگی ایجنٹ بھی ایسے ہی لوگ کہتے تھے، آپ کے جھوٹے فتوے وطن کی حفاظت کی خاطر جینے والوں پر حاوی نہیں آسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے