اداکار وہاج علی

معروف اداکار وہاج علی کے انسٹاگرام پر 3 ملین فالوورز مکمل، بھارتی مداحوں کا جشن

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی کے انسٹاگرام پر 3 ملین فالوورز ہونے پر اداکار کے بھارتی مداحوں نے بہت خوبصورت انداز میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اداکار نے اس تقریب کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

تفصیلات کے مطابق وہاج علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3 ملین ہونے کی خوشی میں بھارت کے ایک اسکول کے طلباء نے ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں بچے اداکار کے پوسٹرز لائے اور ایک کیک بھی کاٹا۔ جس کے بعد وہاج علی نے اس تقریب کی ویڈیو اورتصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئر کرتے ہوئے اپنے بھارتی مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اداکار وہاج علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’یہ حوصلہ افزائی کا سب سے خوبصورت انداز ہے‘۔  اُنہوں نے اسکول انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’میں شکریہ ادا کرنے کے لیے  آپ کو اور ان خوبصورت بچوں کو پاکستان سے بھارت کوئی تحفہ بھیجنے سے تو قاصر ہوں لیکن میں دل کی گہرائیوں سے دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ آپ سب کو خوش رکھے۔ آمین‘

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے