مرتضی وہاب

ہمارا یقین ہے کشمیر بنے گا پاکستان، مرتضیٰ وہاب

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان و و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارا یقین ہے کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیری عوام کے کاز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو کشمیر کے ایجنڈے کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہ ماضی میں پیپلزپارٹی نے کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑا، آج کے دن ہمیں تفریق کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ کشمیری عوام کو انکا حق دیا جانا چاہیے تاکہ وہ فیصلہ کرسکیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو کشمیر کے ایجنڈے کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی کو 3 زونز میں تقسیم کیا ہے، ڈیڑھ ارب سڑکوں کی تعمیر کیلئے ہے، کراچی میں 10 سے12 روز میں ترقیاتی کام ہوتا نظر آئے گا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ موجود وسائل سے کام کیا جارہا ہے، قانونی کارروائیاں مکمل ہونگی تو شہر میں کام ہوتا نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے