مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ کا اپوزیشن کو بڑا چیلنج

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں، ان شاء اللہ آپ کو شکست ہوگی۔  سندھ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں تجاوزات کےخلاف کارروائی ہو رہی ہے، آپریشن کی وجہ ایگریکلچر اور لائیو اسٹاک کی زمینوں پر تیس سالہ لیز ختم ہونا ہے، کیونکہ لیز والی زمین پر فارم ہاؤس اورتجارتی سرگرمیاں نہیں کی جا سکتیں۔

تفصیلات کے مطابق وزير اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دادو کے علاقے بھان سعیدآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا نام لئے بغیر کہا کہ انسداد تجاوزات کارروائی کو کوئی سیاسی رنگ دینا چاہیں تو ان کی مرضی، تجاوزات ہٹانا کوئی سیاسی انتقام نہیں ہے، مجھے افسوس ہوا کہ نہ صرف میرے بلکہ والد مرحوم کے لیے بھی کچھ کہا گیا۔ ذرائع کے مطا بق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، تحریک عدم اعتماد لائیں، انشاءاللہ ان کو شکست ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر انتظامیہ کوصدیوں پرانے گاؤں کےخلاف بھی ایکشن کرناپڑا، عمران خان جو کچھ ماضی میں کہتے رہے چیزیں اس کے خلاف کیں، اب غیر قانونی آرڈیننس لے کر آئے ہیں، عجلت میں آرڈیننس لانے کی کیا ضرورت تھی، ان کو پتہ ہے جن کو ٹکٹ دے رہے ہیں ان کو ووٹ نہیں ملیں گے۔ خیال رہے کہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئینی ترمیم کیلئے بھی حکومت کے پاس اعداد شمار نہیں ہے، کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ آرڈر دے گی تو آرڈیننس کارگر ہوگا، سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے