کورونا

کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری، مزید 53 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 53 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔  جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11967 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)  کے مطابق زشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1346 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں فعال کیسز کی تعداد 32265 ہوچکی ہے جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 10 ہزار 242 ہے۔ خیال رہے کہ این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 36954 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اورکورونا مثبت کیسوں کی شرح 3.6 فیصد رہی ۔ خیال  رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 2 ڈاکٹر  جان کی بازی ہار گئے۔

ترجمان پمزڈاکٹروسیم خواجہ کے مطابق پمز کے سابق چیف فارماسسٹ ڈاکٹرجاوید اقبال انتقال کر گئے ہیں جبکہ وہ کئی روز سے کورونا کے باعث بیمار تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ اب تک پمزاسپتال کے4 ہیلتھ ورکرز کورونا سے موت کا شکار ہو چکے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں بھی کورونا میں مبتلا لیڈی ڈاکٹر انیلا نصیر چل بسیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے